Tuesday, November 20, 2012

STENOGRAPHERS UPGRADATION IN PUNJAB LETTER TO THE EDITOR BY SHAFIQUE MUGHAL


سٹینو گرافر زکے سکیل اپ گریڈ کئے جائیں

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی گورنمنٹ فنانس ڈویژن اسلام آباد نے وزیراعظم کی منظوری سے سٹینو گرافر اور پرائیویٹ سیکرٹریز کے سکیل اپ گریڈ کئے تھے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن نمبر F.No.19(55) Legal-II/2011- 1055 مورخہ 23-12-2011 کو جاری ہو چکا ہوا ہے مزید نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام چیف سیکرٹریز/ فنانس سیکرٹریز کو عمل درآمد کیلئے باضابطہ طور پہنچ چکی ہیں لیکن پنجاب گورنمنٹ نے ابھی تک صوبائی سٹینو گرافرز اور پرائیویٹ سیکرٹریز کے سکیل اپ گریڈ نہیں کئے جوکہ انصافی ہے جبکہ 11 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ جبک خیبر پی کے کی گورنمنٹ نے اپنے صوبائی سٹینو گرافرز/ پرائیویٹ سیکرٹریز کے سکیل مورخہ 23-12-2011 سے اپ گریڈ کر دئیے ہیں اور باضابطہ نوٹیفکیشن نمبر FD/SO (FR) 10-22/2012 مورخہی 19-06-2012 کو جاری ہو چکا ہے۔ آئین کی آرٹیکل 25 کے مطابق ”پاکستان کے تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور قانونی تحفظ کے مساوی طور پر حقدار ہیں“ اس زمرے میں جناب چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی رولنگ موجود ہے جوکہ 2009 SCMR 187 ہے۔جناب محترم وزیراعلیٰ شہباز شریف صاحب جوکہ خادم اعلیٰ ہیں درخواست ہے کہ پنجاب کے سٹینو گرافرز اور پرائیویٹ سیکرٹریز کے سکیل مورخہ 23-12-2011 سے سپریم کورٹ/ فنانس ڈویژن کے حکم کے مطابق اپ گریڈ کئے جائیں۔ شکریہ(محمد شفیق مغل سٹینو گرافر 0300-4649502)

  

No comments:

Post a Comment

Khalid Riaz SVP PS Welfare Association

Khalid Riaz SVP PS Welfare Association

WIDGETS

bloguez.com